چمن کے 400رجسٹرڈ نواجونوں کو ماہانہ 20ہزار وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بلو چستان نے چمن کے 400 رجسٹرڈ بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 20 ہزار وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،بے روزگار الائنس کے لئے 6 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے،نگران وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے چمن کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے یہ احسن قدم اٹھایا ہے، آرمی چیف نے قوم کے دکھوں کو مداوا کیا اور معیشت کے بہتری کے لئے کام کیا۔یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بلو چستان نے چمن کے 400رجسٹرڈ نواجوں کو مہانہ 20ہزار وظیفہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے روز گاری بلوچستان کے نواجوانوں کا ایک اہم مسئلہ ہے جسے نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان کے تعاون سے حل کر نے کے لئے چمن کے 400رجسٹرڈ کے نواجونوں کو مہانہ 20ہزار وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست پاکستان کے عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے نگران وزیر اعظم اور وزیر اعلی بلوچستان نے چمن کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے یہ احسن قدم اٹھایا ہے بے روزگار الائنس کے لئے 6 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے آرمی چیف نے قوم کے دکھوں کو مداوا کیا اور معیشت کے بہتری کے لئے کام کیا۔انہوں نے کہاکہ بولان میل کا افتتاح سے بلو چستان کے عوام کو بھر پور فائد پہنچے گا بولان ایکسپریس کی فعالی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، بولان ایکسپریس کی ٹکٹ بھی انتہائی کم رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈیئرز میں بلو چستان کے کھیلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے،سابق کرکٹر احمد شہزاد نے کرکٹ کے میدان میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آواز بلند کیا ہے احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کوئٹہ کے کرکٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،احمد شہزاد جلد کوئٹہ آ کر کرکٹرز سے ملیں گے،حکومت بلوچستان نے بارہا کرکٹ کے میدان میں نظر انداز ہونے پر معاملہ پی سی بی میں اٹھایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ون ڈاکومنٹ رحیم ریاست کا فیصلہ ہے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا،ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں چمن دھرنے کے شرکاء سے بات کی جا سکتی ہے۔