پولیو ایک خطرناک موذی وائرس ہے جو پھول جیسے بچوں پر حملہ اور ہوکر ہمیشہ کے لیئے اپاہج بنا دیتا ہے، ڈپٹی کمشنر مستونگ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک موذی وائرس ہے جو پھول جیسے بچوں پر حملہ اور ہوکر ہمیشہ کے لیئے اپاہج بنا دیتا ہے صحیح معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے اس کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 8 جنوری 2024 سے شروع ہونے والی سات روزہ پولیو قومی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں محکمہ صحت اور ضلعی آفیسران کے منعقدہ اعلٰی سطحی DEPEC اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ عابد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی، اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ اسفندیار کاکڑ، ایف سی چلتن ونگ کے محمد وسیم ڈپٹی ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی،این اسٹاپ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی ڈبلیو ایچ او کے غلام جیلانی، این اسٹاپ آفیسر ای پی آئی ڈاکٹر شہلا، ایمونائزیشن آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ارسلان ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن عبدالسلام زہری، فوکل پرسن حامد الرحمان شاہوانی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی محمد منگی ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر سید نادر شاہ سمیت مختلف محکموں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں سابقہ مہم کے ٹیموں کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی نے شرکاء اجلاس کو سابقہ اور آنے والے مہم کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ آنے والے مہم میں ضلع مستونگ کیلئے بنائے گئے پلان سے شرکاء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں 53318 ٹارگٹ رکھا گیا ہے جس کیلئے 55 ایریا انچارجز 26 یو سی ایم اوز 21 فکس سینٹرز 219 موباہل ٹیمیں 15ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جوکہ 8 جنوری 2024 سے سات روز تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلایئنگے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالزاق ساسولی نے کہا کہ پولیو ایک موذی اور خطرناک مرض ہے جوکہ ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل ہوجاتا ہے ضلع مستونگ پولیو کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہاں سے تین اہم شاہراہیں کوئٹہ کراچی، کوئٹہ بولان، کوئٹہ تفتان شاہراہیں گزرتی ہیں جس کی وجہ سے ضلع مستونگ انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے تمام مانیٹرز کو ہدایت کی کہ اپنے ایریاز میں ٹیموں کی کارکردگی کا کڑی نگرانی کریں تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہے جائے انہوں نے کہا کہ اس قومی مہم میں ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں کا بھر پور تعاون رہے گا تمام یو سی ایم اوز، ایریا انچارچز اپنی زمہ داری پوری کریں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ پولیو قومی مہم کے دوران اپنے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے تاکہ وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہے اور ہمارا ضلع اور ملک پولیو سے پاک ہو جائے علاوہ ازیں ای پی آئی کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر مستونگ نے ای پی آئی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مکمل ویکسین شدہ بچہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے اور معاشرے کو موذی امراض سے بچاو میں مدد مل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے