پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے 2023 کے اقتصادی اشاریے مثبت رہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے 2023 کا سال بہت اچھا رہا اس سال کے دوران تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو 2023 میں 53 فیصد منافع حاصل ہوا سب سے کم منافع ریئل اسٹیٹ والوں کو تقریباً 6 فیصد ملا دو سال کے دوران منافع میں پیچھے رہنے والے سرمایہ کار آگے نکلتے ہوئے نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل ڈالر سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 33 فیصد منافع حاصل ہوا. ڈالر میں سرمایہ کاری میں سال 2023 میں 21 فیصد اور سونے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 2023 میں 18 فیصد نفع کمایا جبکہ حکومت کے تین ماہ کے ٹرڑری بلز میں سال بھر سرمایہ کاری کرنے والوں نے 23 فیصد کمائی کی بینکوں میں جمع کروائے ڈیپازٹس میں سال 2023 میں اوسطاً 17 فیصد نفع کمایا منافع کے رجحانات آمدہ برس کے لئے انتہائی خوش آئند رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی بچت کی سپیشل سیونگ سکیموں نے13 فیصد اور میوچل فنڈز انڈسٹری میں سرمایہ کاری سے 30 فیصد منافع حاصل کیا گیا ریئل اسٹیٹ میں 2023 میں سرمایہ کاری میں کم از کم منافع 6 فیصد رہا ناروے کی سیلولر کمپنی ٹیلی نار گروپ کو 108 ارب روپے کی بولی دی گئی. ٹیلی نار پاکستان کے پاکستان میں ساڑھے چار کروڑ صارفین میں کمپنی نے بارہ مہینوں میں 112 ارب روپے کمائے. کمیونیکیشن اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے ترقی کی راہ پر گامزن نظر آئے۔انہوں نے کہا ہے کہ خریداری مکمل ہونے سے پی ٹی سی ایل سات کروڑ افراد کو موبائل فکسڈ اور مائیکرو فنانس خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہوگا اس طرح پی ٹی سی ایل پاکستان کا سیلولر فون فکسڈ فون کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے ایزی پیسہ کے آپریشنز بھی مثبت رجحانات کے مطابق جاری رہیں گے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بنک اور اسکا فلیگ شپ پروگرام کا حصہ نہیں مجموعی طور پر سال 2023 کے دوران اقتصادی بہتری کے اشاریے انتہائی حوصلہ افزا اور اطمنان بخش ہیں سال 2023 میں مہنگائی کے باوجود اقتصادی بہتری دیکھنے میں آئی۔