(ن) لیگ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی ،سردار یعقوب خان ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ء سابق وفاقی وزیر ریلوے و این اے 252سے سے نامزد امیدوار سردار یعقوب خان ناصر نے پارٹی ورکرز سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میدان ہمارے لئے صاف ہے ابھی تک کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا آخری فیصلہ میاں نواز شریف ہی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی تعمیر نو کریں گے اناڑیوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے‘ 8 فروری کو محب وطن عوام مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ کر کے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے، (ن) لیگ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اور میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونگے اور انکی قیادت میں وطن عزیز ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھر پور تیاری سے انتخابی میدان میں اترے گی میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ملکی سیاست میں نئے عہد کا آغاز ہوا ہے اور مایوس عوام کے دلوں میں امید کی کرن روشن ہوئی ہے، 8 فروری کو پاکستان کی غیور عوام ایک دفعہ پھر میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے اور ملک وقوم کی حقیقی و عملی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بالآخر انصاف مل گیا لیکن بہت دیر ہوئی جس کے باعث پاکستان کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اگربروقت انصاف مل جاتا تو پاکستان کی ترقی کا عمل جاری رہتا جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا اور قوم سے جھوٹ بولا گیا جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج عوام کی عدالت کے کٹہرے میں ہیں اب قوم کو متحد ہو کر (ن) لیگ کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک و قوم کو لاحق مشکلات اور مسائل و بحرانوں کی دلدل سے نکالا جا سکے۔