محدود وسائل میں رہتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر پر مکمل توجہ ہے، جمیل احمد بلوچ
بولان(ڈیلی گرین گوادر)محدود وسائل میں رہتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر پر مکمل توجہ ہے چور ڈاکوؤں کا کوئی مذہب قومیت نہیں ہوتا لیویز فورس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے تعلیم،صحت، امن و امان کو ٹھیک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے اپنے دفتر میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن کچھی بولان کے صدر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کہی اس موقع پر ڈھاڈر پریس کلب کے صدر حاجی رئیس نوروز خان ایری،عبدالحئی گولہ، سابق ایم پی اے حاجی میر محمد ہاشم شاہوانی،میجر رسالدار حفیظ اللہ عباسی میجر رسالدار میرمنظوراحمد شاہوانی و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ضلع کچھی کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے ضلع کچھی وسیع عریض تاریخی جغرافیائی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے بدقسمتی سے ضلع پسماندگی کا شکار ہے عام آدمی کے معیار زندگی کو بدلنے بہتر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کردار ادا کرے گی علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف لیویز فورس بلا تفریق کاروائیاں کررہی ہے اس ضمن میں لیویز فورس کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتے گی لاء اینڈ آرڈر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے صحافت مقدس شعبہ ہے صحافی برادری اپنے قلم کو علاقائی مسائل کی نشاندھی اور سماجی برائیوں کے خلاف استعمال کریں غیرجانبدارانہ اور تحقیقی صحافت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انکا کہنا تھا کہ تعلیم،صحت، آبنوسی سمیت اہم بنیادی ضروریات زندگی ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کے میسر ہونے کیلئے انتظامیہ اپنی کاوشیں شامل حال رکھے گی تاکہ جتنا وقت یہاں بطور ڈی سی گزار سکوں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات نظر آسکیں جس سے عام آدمی مستفید ہو۔