لیویز فورس کی کارروائی 2مطلوب ملزمان گر فتار

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنی فتح محمد بنگلزئی کے زیر نگرانی ایس ایچ او لیویز تھانہ سنی رسالدار غلام بانی ایڈیشنل ایس ایچ او نائب رسالدار خادم حسین کیو آر ایف انچارج خادم جتوئی،محمد عظیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیویز تھانہ سنی کے مقدمہ فرد نمبر 14/2003 بجرم زیر دفعہ 302.34 میں مطلوب ملزمان عبدالحئی ولد نودھان اورعبدالعزیز ولد زمان خان اقوام جتوئی ساکنان سنی کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے