سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کیلئے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے لیے ملکی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجالس جاری ہے، اس دوران دنیش کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے صرف افسران گریڈ 20 اور 21 کے ہیں، صوبے کو وزارتیں نہیں چاہیے بس بیوروکریسی میں حصہ دیں۔دنیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں لوگ ہوں گے تو بلوچستان میں ترقی ہوسکے گی۔

دوران اجلاس نگراں وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سلونگی نے کہا کہ بیوروکریسی میں طریقہ کار شروع ہے، حکومت کے آنے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی، آپ بہترجانتے ہیں اس میں تبدیلی کیسے کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے