سرکاری افسران اورملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری افسران و ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

تفصیلات کے مابق سرکاری افسران اورملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی، اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سےمشروط کردی گئیں، ضلعی افسران ڈی آر او سے چھٹیوں کی اجازت کے پابند ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی سیکرٹریٹ، ڈائریکٹوریٹس افسران پہلے چیف سیکرٹری سے چھٹی منظور کروائیں گے، چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 19 ویں ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے تاہم گریڈ 20 اور اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن سے چھٹی کی منظوری لینا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے