جمعیت علما اسلام سریاب کے تمام حلقوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سرداراحمد خان شاہوانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار حلقہ 46 سردار احمد خان شاہوانی جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار حلقہ 45 میر محمد عثمان پرکانی جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار حلقہ 44 میر حشمت لہڑی جمعیت علما اسلام حلقہ این اے 264 میڈیا کے سیل کے چیرمین مولانا محمد طاہر توحیدی نے کہا کہ 8 فروری کو عوام گھروں سے نکل کر جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کو کامیاب کرے جمعیت علما اسلام سریاب کے تمام حلقوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں اجتماعات خطاب اورقبائلی مشران اور نوجوانوں سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام دعوے نہیں کامیاب ہو کر عوامی مسائل حل کرکے دم لینگے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے کارکن دن رات جہدوجہدکرکے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے کردار اداکریں انہوں نے کہا کہ بھت جلد تمام صوبائی حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کیا جاے گا ہر یونٹ کے سطح پر انتخابی دفتر کا افتتاح کیا جائے گا جمعیت علما اسلام ایک مخصوص قوم کا جماعت نہیں ہے بلکہ تمام اقوام کا نمائندہ جماعت ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام حلقہ این اے ک264 کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق حلقہ 46 کے نامزد امیدوار براے صوبائی اسمبلی سردار احمد خان شاہوانی حلقہ 45 کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر محمد عثمان پرکانی حلقہ 44 کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر حشمت لہڑی ہیں عوام 8 فروری کو کتاب کی نشان پر مہر لگا کر جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے