100سے زائد لانگ مارچ میں شریک بلوچ طلبا پولیس کی تحویل میں ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) گزشتہ روز ماہ رنگ بلوچ نے بلوچ مظاہرین کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ اب بھی 100سے زائد لانگ مارچ میں شریک بلوچ طلبا پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان میں سے کچھ لاپتہ ہیں،پولیس کا بیان غلط اور غیر منطقی ہے ۔ پولیس ہمیں اور میڈیا کو درست معلومات فراہم نہیں کر رہی ، ڈاکٹر ظہیر بلوچ لاپتہ تا حال لاپتہ ہیں ہمیں ان کی زندگی کی فکر ہے۔