پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملی ہے عام عوام کی بنیادی معاملات کو ترجیح بنیاد پر حل کیا ہے،عبدالقادر بلوچ

خاران(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سابق کور کمانڈر و سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا اپنی رہائش گاہ پر NA260 کاغذات نامزدگی اور میر نورالدین نوشیروانی کے لئے PB 33 پے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد پارٹی ورکرز رہنماوں و ہم خیالوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور سیاسی و قبائلی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت، یہی بتا رہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملی ہے عام عوام کی بنیادی معاملات کو ترجیح بنیاد پر حل کیا ہے، اٹھارویں ترمیم بلوچستان پیکج سمیت سی پیک جیسے تاریخی پروجیکٹس کی بنیادی داغ بیل پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈالی انہوں نے مزید کہا کہ عام عوام کو چایئے کہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کریں، میں نے اپنے پانچ سالہ ایم این اے شپ کے پریڈ میں اپنے حلقہ انتخاب میں اتنے تاریخی پروجیکٹس لائے جتنے کوئی وزیر اعظم بھی اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں لا سکے، جس سے عام عوام مستفید ہو رہے ہیں، میرے پروجیکٹس سے ہزاروں نوجوان برسر روزگار ہو رہے ہیں، ایک پروجیکٹس میں سے ایک روپیہ بھی ٹھیکداروں سے نہیں لیا، انشااللہ اگر عوام نے ایک اور موقع دیا صحت و تعلیم کی تمام تر مسائل کا حل بے روزگاری کا خاتمہ اور رخشان ڈویژن کو سی پیک کا زیرو پوائنٹ بنانا اولین ترجیح ہوگی، خاران آحمد وال روڑ، خاران بیسمہ، خاران واشک روڑ بنانا اور بے روزگاری کے خاتمے سے ہی نوجوانوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکتا ہے،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما پی بی خاران سے پارٹی کے امیدوار میر نورالدین نوشیروانی ۔میر محمد اکرم راسکوئی ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی سنئیر رہنما میر محمد اعظم ریکی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک بادینی بادینی حاجی محمد آسا تگاپی ضلعی ترجمان ضیا شفیع بلوچ تحصیلی صدر میر عبدالباسط چنال، تحصیلی صدر اخلاق نور یلانزئی، صدر پی ایس ایف شبیر ساسولی و دیگر سیاسی و قبائلی رہنما کونسلرز موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے