حکومت صوبے میں آباد تمام اقلیتوں بشمول مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈمکی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومت صوبے میں آباد تمام اقلیتوں بشمول مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے اور مسیحی برادری سمیت ملک اور بلوچستان میں بسنے والی دیگر تمام اقلیتوں کو اپنی مذہبی عبادات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ مسیحی برادری کے افراد اپنی عبادات میں ملک وقوم کے استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعاں کا اہتمام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے