جلد سے جلد بلوچ مظاہرین سے مذاکرات کئے جائیں طاقت کااستعمال انتہائی نامناسب عمل ہے، نگران وزیراعظم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی ولاپتہ افراد کے لواحقین کے لانگ مارچ شرکاء کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی نے پیشرفت سے متعلق وزیراعظم کوآگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑسے نگران وفاقی وزراء مرتضیٰ سولنگی،جمال شاہ اور فواد حسن فواد کی جانب سے دو ملاقاتیں ہوچکی ہے اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے ملاقاتوں میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد کوبھی طلب کیاگیا تھا اورانتظامیہ وپولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی تھی نگران وزیراعظم نے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جلد سے جلد مظاہرین سے مذاکرات کئے جائیں طاقت کااستعمال انتہائی نامناسب عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے