بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 2669امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 2669امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 64خواتین سمیت 2419 جبکہ مخصوص نشستوں کے لئے 250امیدواروں کے کاغذا ت نامزدگی جمع، امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 8فروری کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بلوچستان میں مجموعی طور پر 2669امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کی 16جنرل نشستوں کے لئے 631امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں 612مرد اور 19خواتین شامل ہیں، قومی اسمبلی میں بلوچستان 4مخصوص نشستوں کے لئے 45کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر 1788امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں 1743مرد اور 45خواتین شامل ہیں صوبائی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لئے 134جبکہ اقلیتوں کی نشستوں کے لئے 67کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جن میں 58مرد اور 9خواتین شامل ہیں مجموعی طور پر بلوچستان اسمبلی کے 65ارکان پر مشتمل ایوان کے لئے ابتدائی طور پر 1989امیدوار میدان میں اترے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل پیر کو شروع کردیا گیا ہے جو 30دسمبر تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے