ایسا کرنے میں ناکامی بلوچستان کے نوجوانوں کی مایوسی کو مزید گہرا کرے گی، جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی ٹیم میں مواقع فراہم کریں جو بلوچستان کے نام سے رعایتی نرخوں پر خریدی گئی تھی۔ ایسا کرنے میں ناکامی بلوچستان کے نوجوانوں کی مایوسی کو مزید گہرا کرے گی۔ انہوں نے سماجی ویب سائٹ X پر شئیر کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ ملک کے نگران وزیر اعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے اور ان سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹر احمد شہزاد کا بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک ہیرو ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے ٹلینٹڈ کھلاڑیوں کو موقع دینے نہ صرف صوبے بلکہ ملکی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے کی بہترین کھلاڑیوں کو نیشنل لیول پر کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے اور پی ایس ایل جیسا میگا ایونٹ اس کا بہترین اور اہم موقع ہے۔ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کی بہترین کھلاڑیوں کو پی ایس ایل جیسے میگا ایونٹ کا حصہ بنایا جائے۔ اس کیلیے وہ ذاتی حیثیت میں میں وفاقی حکومت اور پی سی بی حکام سے مل کر صوبے کی نمائندگی کریں گے۔ نگران صوبائی وزیر نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ اگلے پی ایس ایل میں کوئٹہ اور صوبے کے بہترین کرکٹ کے کھلاڑی شامل ہوں اور وہ نیشنل لیول پر پرفارم کرسکیں تاکہ آئندہ چل کر وہ ملک کی نمائندگی کرسکیں۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ بہت جلد احمد شہزاد کو بلوچستان آنے کی دعوت دیں گے تاکہ وہ صوبے میں کرکٹ کو درپیش مسائل کو قریب سے دیکھ سکیں اور ان کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہم صوبے میں ہم نوجوانوں میں نئی امید اور نظام میں پختہ یقی