ہم قائد اعظم کے اصولوں کواپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ 25دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے کہ ہم قائد اعظم کے اصولوں کواپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر اپنے جاری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہپاکستان کو اس وقت انتہا پسندی، دہشت گردی کے علاوہ داخلی و خارجی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس پر ہم قابو صرف قاہد کے اصولوں پر پیرا عمل ہو کر شکست دے سکیں گیمزید برآں نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت اور اخوت کا پیغام دیتا ہے۔اتوار کو کرسمس کے موقع پر  اپنے بیان میں میر زبیر جمالی نے کہا کہ پاکستان/بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس پر پوری قوم کی طرف سے پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے