کرسمس کی خوشیوں میں اپنے غریب بہن بھائیوں کو ضرور شریک کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کرسمس کے موقع پر ملک و صوبے میں بسنے والے تمام مسیحی برادری کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میں اپنے غریب بہن بھائیوں کو ضرور شریک کریں،انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے لوگ نہایت امن دوست اور بشر دوست لوگ ہیں اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں گرانقدر خدمات ہیں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک اور صوبہ بلوچستان کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور آئندہ بھی ان سے یہی توقع رکھتا ہوں کہ اپنے ملک و قوم کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے