پرکانی قبائل کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے، میر حاصل خان پرکانی

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) پرکانی قبائل کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے پرکانی قبائل الیکشن 2024 میں کسی کے لیے بھی میدان خالی نہیں چھورے گی تفصیلات کے مطابق ممتاز قبائلی شخصیت میر حاصل خان پرکانی نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں پی بی 37 مستونگ سے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم بلوچ کے ساتھ جمع کررہے ہیں۔اس موقع انکے ہمراہ حاجی میر رحیم خان پرکانی،میر گہور خان پرکانی،محمدآصف پرکانی، حاجی محمد ایوب پرکانی، حاجی بہادر خان پرکانی،وڈیرہ ابراہیم پرکانی،نثاراحمد پرکانی، میر اختر جان پرکانی،عبدالصمد پرکانی،حاجی محمد ابراہیم پرکانی عبد وسیم پرکانی،غلام مرتضی پرکانی،حاجی شجاعت پرکانی،حاجی محمد عثمان پرکانی،حاجی نوراللہ پرکانی، بیگ محمد پرکانی،عبداللہ نیچاری،آغامحمد پرکانی،وڈیرہ سعید احمد پرکانی و دیگر پرکانی قبائل و برادر اقوام کثیر تعداد میں موجود تھے۔

میر حاصل پرکانی 2024 کو ہونے والے الیکشن میں پی بی 37 مستونگ سے اپنے کاغذات نامزدگی عطاء المنعم بلوچ کے ساتھ جمع کررہے ہیں

پرکانی قبائل آج بھی تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔پرکانی قبیلے نے وطن کی آبیاری کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔اقوام عالم کی تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائے تو دنیا کے کسی بھی خطے میں آپ کو کسی قوم کی اجتماعی قربانی کی داستان نہیں ملے گی جو پرکانی قوم نے بیک وقت سینکڑوں افراد کی شہادت کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ رقم کر دی ظلم و جبر اور استعماری قوتوں کے خلاف اٹھ کر آواز بلند کرنا اور ظالم کے استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے پرکانی قوم نے ہمیشہ آہنی دیوار بن کر سامنا کیا ہے۔مگر یہ امر قابل افسوس ہے کہ پرکانی قوم کی اپنی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے اس قبیلے کی قربانیوں کو اپنی ترقی کا زینہ بنا کر اسے ہمیشہ دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی زندہ مثال 2018 کے الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہونے والے نمائندگان ہیں جنہوں نے پرکانی قبیلے کے نوجوانوں کے بہتے خون پر سیاست کرکے کامیابی تو حاصل کی مگر انہوں نے شہداء کے بچوں،بیوائوں اور وارثوں کو پوچھا تک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک قوم کے بے شمار افراد قومی شناختی کارڈ،پاسپورٹ، لوکل سرٹیفکیٹ اسکول، سڑک،واٹرسپلائی اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں نےقوم کو ہمیشہ جھوٹے نعروں سے دھوکہ دیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم باشعور ہوچکی ہے اپنا مستقبل کا فیصلہ آنے والے الیکشن میں خود کرکے اپنے لئیے ترقی کی راہیں متعین کرے گی اور کسی کے جھوٹے سیاسی نعروں پر کان نہیں دھرنے کے بجائے اپنے حقیقی نمائندہ میر حاصل خان پرکانی کو 8 فروری 2024 کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے