پاکستان تحریک انصاف اپیل میں جائے گی تو بلا مل جائیگا، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپیل میں جائے گی تو انہیں بلے کا انتخابی نشان مل جائے گا۔جے یو آئی ایف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے ایک بیان میں کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کوپھر سے ہم پر مسلط کیا جائے گا؟انہوں نے کہا کہ تمام ترتحفظات کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں، پی ٹی آئی اپیل میں جائے گی تو بلا مل جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سے کچھ لو اورکچھ دو کی بنیاد پربات ہوگی، پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جب کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے