مخالفین نے اپنے دور اقتدار میں ہمارے عوامی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد ہونے نہیں دیا، محمد اسلم بھوتانی

سونمیانی وندر(ڈیلی گرین گوادر) عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں مخالفین نے اپنے دور اقتدار میں ہمارے عوامی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد ہونے نہیں دیا وندر میں افسوسناک حادثے کی وجہ سے آج کا شمولیتی جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آیا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر وشی بلوچ گوٹھ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وندر میں ٹریفک کے افسوسناک حادثہ میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں افسوسناک حادثے کی وجہ سے آج کے شمولیتی پروگرام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا خدمت کرنے کا جزبہ لیکر میدان میں اترے ہیں انشااللہ اللّٰہ تعالیٰ نے چاہا آپ کے قیمتی ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے آپ لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ اور گوادر کے لوگوں نے مجھے 2018 میں جو عزت بخشی اس پر میں ان کا مشکور ہوں لک روئل سے لیکر جیوانی تک پھیلے ہوئے وسیع علاقے کے اپنے چاہنے والوں سپورٹروں اور ووٹروں کی چاہنے کے باوجود وہ خدمت نہیں کر پایا جس کا مجھے بہت افسوس ہے انہوں نے کہا کہ 2018 میں بننے والی صوبائی حکومت کے سربراہ کی جانب سے میری عوامی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد نہیں ہونے دیا گیا مگر میں نے وفاقی حکومت کی مدد تعاون سے اپنی روکی گئی عوامی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ان کو شروع کروایا انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے حلقے کی وجہ سے کسی کے کام نہ بھی ہوئے ہوں جس قدر مجھ سے ہوسکا میں نے اپنے چاہنے والوں کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ اب کی بار ہمارے قومی اسمبلی کے حلقے میں آواران کو شامل کیا گیا ہے جو کہ 2018 کے الیکشن سے قبل ہمارے حلقہ انتخاب میں شامل تھا جس کو اب کی بار دوبارہ ہمارے حلقہ انتخاب میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹروں اور کی خدمت رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر کیا ہم بھی انسان ہیں ہم سے اور ہمارے ساتھیوں سے کمی و کوتائیاں بھی ہوئی ہونگی جن کی میں آپ لوگوں سے معزرت خواہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کھوکھلے نعروں کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی اپنے چاہنے والوں کو سبز باغ دکھائے بلکہ ہم نے اپنے لوگوں کی خدمات تہہ دل سے کی ہے اور کرتے رہیں گے بھوتانی خاندان کو جس طرح آپ لوگوں نے عزت بخشی اور ہمیں مختلف ادوار میں اپنے قیمتی ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا وہ قابل تحسین ہے جس پر بھوتانی خاندان آپ کی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے اور ہمارے لوگوں کے لیے افسوسناک دن ہے آج وندر میں ہونے والے ٹریفک کے حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں بھوتانی کارواں برابر کی شریک ہے دل نہیں چاہ رہا تھا کہ اس موقع پر کچھ کہوں مگر آپ لوگوں کی محبت میں مجبور ہو کر اور آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں کہ آپ لوگوں نے بھوتانی خاندان پر اعتماد کرتے ہوئے ہمارے کارواں میں شمولیت اختیار کی وقت بہت ہے انشااللہ اللّٰہ نے چاہا تو پھر آپ لوگوں کے درمیان میں حاضر ہونگے اس موقع پر وائس چیرمین یونین کونسل ڈام بندر محمد آصف ڈگارزئی، محمد رحیم دلسرد، سلام قادربخش، محمد انور سائینداد نے اپنی برادری اور ساتھیوں کے ساتھ جام گروپ کو الوداع کرتے ہوئے بھوتانی کارواں میں شمولیت کا اعلان کیا بعد ازاں انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس وندر میں ان سے ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کی اور ان سے ان کو درپیش بنیادی مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے