قلعہ سیف اللہ ، کان بیٹھنے سے 1کانکن مٹی کے تودے تلے دب گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ سیف اللہ میں کان بیٹھنے سے ایک کانکن مٹی کے تودے تلے دب گیا۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں کانکنی کے دوران کان بیٹھنے سے دو کانکن کان میں پھنس گئے تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو موقع پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے ایک کان کن کو زندہ بچالیا جبکہ دوسرے کانکن کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے