سریاب کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکتیوں کی واداتوں میں اضافہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی تحصیل سریاب کے سیکرٹری نیاز بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا ودیگر ایگزیکٹیوز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل سریاب کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکتیوں کی واداتوں میں اضافہ پولیس تھانوں اور ان کی کاررکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ایک گروہ مخصوص مقامات پر باقاعدہ ناکہ لگا کر ہزار گنجی جانیوالے کاروباری حضرات، تاجروں، مزدوروں اور دیگر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے ہیں، صبح سویرے شہریوں کو اپنے روزگار کاروبار پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان سے نقدی، موبائل، موٹر سائیکل، گاڑیاں چھین لی جاتی ہیں لیکن اس گروہ کو قابو کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے میں پولیس اب تک مسلسل ناکام رہی ہے اور شہریوں کو ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی موسیٰ کالونی کے رہائشی عبدالرؤف جو کہ اپنے کاروبار پر جارہے تھے ان چوروں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کا نشانہ بنے اور مزاحمت کے دوران ان پر فائرنگ بھی کی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ اس واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے لیکن اب تک چوروں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ زخمی عبدالرؤف کے علاج ومعالجے کے بہتر انتظامات کرتے ہوئے چوری وڈکیتی میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔