خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایک انتہائی اہم اور اہمیت کا حامل فورم ہے، پرنس احمد علی احمدزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت،ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایک انتہائی اہم اور اہمیت کا حامل فورم ہے اس فورم کی خصوصی توجہ زراعت کانکنی و معدنیات،قابل تجدید توانائی اور پیٹرولیم سیکٹر کی ڈیولپمنٹ اور قابل عمل اصلاحات پر ہے ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر پرنس احمد علی احمدزئی نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف سے ریکوڈک کا معاملہ طے ہونا اس سمت میں ایک بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے اس کے بعد کمپنی کے ساتھ جو مائدہ طے پایا ہے اس کے تحت کمپنی نے سات بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اس منصوبے میں کرنا ہے اگر دیکھا جائے تو یہ منصوبہ صوبے کے لیے بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے جس کے تحت سات بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری بلوچستان میں لائی جا رہی ہے جو کہ دو مراحل پر مشتمل ہوگی پہلے مرحلے میں 4 بلین ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری سوشل اکنامک سیکٹر میں ہوگی جبکہ دوسرا مرحلہ جو کہ تین بلین ڈالرز کا ہے ایک پانچ سالہ منصوبہ ہے اس کے علاؤہ پے پال سے تقریبا سات ہزار پانچ نوکریاں اس صوبے میں لائی جا رہی ہیں جس میں سے چار ہزار نوکریاں طویل المدتی ہونگیں۔ اس ضمن میں خطے کے دیگر ممالک جیسے بنگلہ دیش اور انڈیا کو اگر دیکھا جائے تو یہ پے پال پہ بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے ہماری حکومت نے بھی اس کو ریکوڈک کے ساتھ لازمی قرار دیا ہے تاکہ صوبے میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے