حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جانے والا یہ دن مسلمانوں کے لئے بھی مبارک ہے، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جانے والا یہ دن مسلمانوں کے لئے بھی مبارک ہے اور مسلمان بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کو دہشت گردی اور امن وامان کی صورت میں درپیش سنگین خطرات سے نمٹنے کے لئے حضرت عیسیٰ ؑ کے امن وسلامتی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسیحی برادری ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی تمامتر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے اس حوالے سے ان کا کردار قابل تحسین ہے، حکومت صوبے میں آباد تمام اقلیتوں بشمول مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے اور مسیحی برادری سمیت ملک اور بلوچستان میں بسنے والی دیگر تمام اقلیتوں کو اپنی مذہبی عبادات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی نگراں وزیراعلیٰ نے مسیحی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شریک رکھیں جو کرسمس منانے کی استطاعت نہیں رکھتے اور اپنی عبادات میں ملک وقوم کے استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے