جام کمال عام عوام تو کیا اپنے وزراء اور اسمبلی کے ممبران کو بھی اپنے نزدیک نہیں آنے دیتے تھے، میر عبدالقدوس بزنجو

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال عام عوام تو کیا اپنے وزراء اور اسمبلی کے ممبران کو بھی اپنے نزدیک نہیں آنے دیتے تھے کئی کئی دن بعد جام کمال خان سے ملاقات ہوتی تھی وہ اسطرح کے وزیر اعلیٰ تھے پھر بھی ہم نے نہیں بلکہ انکے اپنے قریبی نمائندوں نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں حکومت سے نکالا۔ یہ بات انہوں نے لسبیلہ کے علاقے لاکھڑا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جام کمال کے اپنے رویہ کی وجہ سے وزارت اعلیٰ انکے ہاتھ سے گئی جام کمال نے لوگوں کو اس حد تک مجبور کیا کہ لوگ گولی کھانے کے لئے تیار ہوگئے خواتین تک کو اغواء کیا گیا میں آج لاکھڑا کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنے بڑے جلسے کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کے ہاتھ مضبوط کریں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما علی حسن زہری نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ لسبیلہ ایم پی اے کی سیٹ کے لئے وڈیرہ حسن لاسی اور ایم این اے کے لئے لسبیلہ آوران سے میر عبدالوہاب بزنجو کو ٹکٹ دے دی ہے۔یہاں کے لوگ دیگر پارٹیوں کو آزما چکے ہیں لیکن اس بار پیپلزپارٹی کے نمائندہ کو ووٹ دے کر آزمائیں۔پاکستان پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہی ملک سے محرومیوں، خراب معاشی حالات کو ختم کرنے کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے انہوں نے کہا ہے۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و قبائلی شخصیت اور حلقہ.BP22 لسبیلہ سے ممکنہ امیدوار وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ نے کہا ہے کہ آج مجھے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا۔لسبیلہ کی پسماندہ تحصیل لاکھڑا تمام بنیادی سہولیات پانی بجلی سے محروم ہے۔لوگ آج بھی زمانہ قدیم کی طرح تالابوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ شکار ہیں۔ حتیٰ کہ یہاں سے جام خاندان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔میں لاکھڑا کے بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ ان کے دکھ سکھ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں گا اگر پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی ہے تو یہاں کے تمام بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے پپیلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جنہوں ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کی ہے ہم نے بغیر اقتدار کے بھی لاکھڑا کے عوام کی خدمت کی ہیں میری سیاست میں آنے کا مقصد لاسی عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد صاحب نے بھی ہمیشہ لسبیلہ کی دفاع کیا ہے اور ہم بھی اپنے لسبیلہ کی دفاع کے لیے ہمیشہ عوام کے ساتھ رہیں گے۔وڈیرہ محمد حسن جاموٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی علی حسن زہری اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں اقتدار میں آکر لسبیلہ کو ترقی کی جانب گامزن کرینگے۔ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ جام کمال نے ہمیشہ لاکھڑا کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے لاکھڑا کے لوگ بد حالی اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ہم اقتدار میں آکر ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا مداوا کریں گے۔اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے جام گروپ اور بھوتانی گروپ سے علحیدگی اختیار کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی. علاوہ ازیں جلسے سیشریف پالاری،عبدالرحمن سیٹھار، ثناء اللہ رونجھو،یوسف راہی،باہر قائم خانی اور حیدرشاہ نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے