بی این پی عوامی عام لوگوں کی خوشحالی کے لئے کام کررہا ہے، میر اسد اللہ بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی رہائشی میں شمولیتی پروگرام نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں سے درجنوں سیاسی کارکنوں کی بی این پی عوامی میں شمولیت نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ ہم سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی کارکردگی اور پنجگور کے لئے اجتماعی ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیت کررہے اور آج سے یہ عہد کرتے ہیں کہ پنجگور کے باشعور عوام سے ملکر مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے بی این پی عوامی میں شمولیت کرنے والے شخصیات میں واجہ محمد گل، واجہ حاجی عبدالصمد، واجہ حاجی محمد ایوب، واجہ عبد النبی ، واجہ محمد جان ، بابو اصغر علی، عبد الحق ، واجہ نور احمد، واجہ مسافر، ریاض احمد بلوچ، عبدالغنی بلوچ، عبدالقدوس بلوچ، عابدعلی بلوچ، حاجی نادر علی بلوچ، محمد آصف بلوچ، جہانزیب بلوچ، بابو ریحان بلوچ، عدنان ایوب، عرفان ایوب، اعجاز احمد، فیاض احمد، ایاز محمد، امان اللہ بلوچ، ابوبکر محمد جان، اللہ رحیم بلوچ، امام بلوچ، اللہ بخش بلوچ، عبدالرحمان بلوچ، نوید احمد بلوچ، زبیر احمد بلوچ، امین گل بلوچ، مصدق بلوچ، شاہ زیب بلوچ، سرمعیر احمد بلوچ، شاہ زیب بلوچ، محمد عالم بلوچ، عامر اقبال بلوچ، محمد حسین بلوچ، محمد عارف قریش، ذاکر عبدالحق بلوچ، سلمان فدا احمد، چنگیز خان، اصغر، ارمان بلوچ، آزاد ایوب بلوچ، رضوان ایوب بلوچ، تابش حسین، حماد بلوچ، وسیم بلوچ، جلیل احمد، خالد بلوچ، مراد جان، سلیمان ریاض بلوچ، احسان، برام بلوچ ودیگر شخصیات وکارکناں شامل ہیں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی غریبوں کی پارٹی ہے جو خدمت کے اصل فلسفے کو لیکر عام لوگوں کی خوشحالی کے لئے کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور بلوچستان کا واحد ضلع ہے جس میں پانچ سالوں کے دوران اربوں روپے عوام کے فلاح وبہبود پر خرچ ہوئے ہیں جنکے ثمرات سے پنجگور کا ہر شہری مستفید ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دو سوچوں کے درمیان سیاسی کشکمش ہے ایک سوچ بی این پی عوامی کی شکل میں موجود ہے جس نے عوام کے پیسوں کو عوام کے اجتماعی ترقی اور انکو سہولیات دینے کے لیے خرچ کیا دوسری سوچ وہ ہے جس نے 2013 کے بعد پنجگور کو تباہی کے دہانے پر لاکر چھوڑدیا 400 کروڑ زاتی زندگیوں کو پررونق بنانے کے لیے منظور نظر لوگوں کی جیبوں میں ڈال کر عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا،میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ 400 کروڑ روپے اگر عوام کی ترقی پر خرچ ہوتے تو اس سے بہت سارے مسائل حل ہوسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں پنجگور کے عوام کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں جو بی این پی عوامی کو پزیرائی بخش رہے ہیں اور انشاء اللہ جیت عوام کی ہوگی عوام کے ووٹ کی ہوگی اس سوچ کی ہوگی جو عوام کو ایک خوشحال زندگی فراہم کرنے کے لئے ایک وژن کے ساتھ سیاسی میدان میں جہدوجہد میں مصروف ہے بی این پی عوامی اپ لوگوں کی اپنی جماعت ہے جسکے زریعے تبدیلی اور خوشحالی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے