بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بارکے مرکزی صدر،جنرل سیکرٹری کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی قومی سطح کی جماعت کے مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265پشین جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے حلقہ این اے 261 قلات کم سوراب کم مستونگ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔یہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ جمعیت علماء اسلام یا کسی اور قومی جماعت کی مرکزی قیادت نے صوبے سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن قومی سطح کی واحد سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے بلوچستان سے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے