الیکشن کمیشن بلوچستان کاکاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 25دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن بلوچستان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم ہونے پرآج سے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 25 سے 30 دسمبر تک انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد آج 24 دسمبر کو کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے پر متعلقہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے