آج کا دن برصغیر پاک وہند کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ملک عبدالولی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کا دن برصغیر پاک وہند کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دن اس عظیم شخصیت کا یوم پیدائش ہے جس نے اپنی بصیرت، تدبر اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت قوم کو غلامی سے نجات دلائی اور پاکستان کی صورت میں ایک آزاد اور خودمختار مملکت حاصل کی. گورنربلوچستان نے کہا کہ آج ہم من حیث القوم بیک وقت متعدد بیرونی اور اندرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہیں جس کیلئے اپنے قائد کے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے. آج بھی ملک و قوم کی حقیقی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمارے لئے اتحاد، ایمان اور ڈسپلن کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا. قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم نہ صرف ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر کاربند رہیں بلکہ ملک و قوم کی سربلندی کیلئے دیانتدارانہ اور شعوری کاوشیں کرتے رہے تاکہ ایک کامیاب فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے راہ ہموار ہو سکیں۔