نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے، میر رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گواد)ر نیشنل پارٹی پنجگور کے نامزد امیدوارن نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 30 پنجگور ٹو کے نامزد امیدوار میر رحمت صالح بلوچ کی قیادت میں ایک بڑے جلوس کی شکل میں ڈپٹی کمشنر کے آفیس پہنچ کر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کے کاغزات جمع کروائے جلوس میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں حمایتوں کی کثیر تعداد ہمراہ تھے جنہوں نے نعروں کی گونج میں نیشنل پارٹی کے امیدواروں کا ریٹرنگ آفیسروں کے دفتر پہنچا دیا قومی اسمبلی حلقہ این اے 258 پنجگور کم کیچ کے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار واجہ پھلین بلوچ فرہاد شعیب بلوچ نے ریٹرنگ آفیسر سعید احمد کے پاس جاکر اپنے کاغزات جمع کئے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 30 پنجگور ٹو نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار میر رحمت صالح بلوچ نے حلقہ پی بی 30 کے ریٹرنگ آفیسر مسعود بگٹی کے پاس صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 29 پنجگور ون نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ اور شہباز طارق ایڈوکیٹ نے حلقہ پی بی 29 کے ریٹرنگ آفیسر رضوان قادر کے پاس جاکر اپنے اپنے کاغزات جمع کردیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے کارکنوں حمایتوں کی بڑی تعداد موجود تھے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 30 پنجگور ٹو کے نامزد امیدوار میر رحمت صالح بلوچ قومی اسمبلی حلقہ این اے 258 پنجگور کم کیچ نیشنل پارٹی کے امیدوار واجہ پھلین بلوچ صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 29 پنجگور ون نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت جمہوری سیاسی عمل کے اندر رہتے ہوئے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے الیکشن ایک جمہوری عمل ہے الیکشن سے عوام کو اپنی مرضی کے نمائندے چھننے کا حق ملتا ہے نیشنل پارٹی اس جمہوری عمل کے تحت عوام کے پاس جاکر ووٹ کے حق مانگتی ہے لیکن افسوس 2018 کی الیکشن میں عوام کی رائے کے برعکس غیر سیاسی لوگوں کو بلوچستان پر مسلط کرکے بلوچستان کو شدید نقصان سے دوچار کردیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی 2024 کی الیکشن میں شفافیت کی خواہاں ہیں ہم چاھتے ہیں بلوچستان کو عوام کو انکی حقیقی نمائندے چھننے کا حق دیا جائے بلوچستان مزید تجربات کے متعمل نہیں ہوسکتا ہے اگر بلوچستان میں صاف شفاف الیکشن کا موقع دیا گیا تو نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کریگی کیونکہ پنجگور کے عوام کی اکثریت نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے