شیر افضل مروت کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر افضل مروت نے اس حوالے سے این اے 32 پشاور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، ان کی جانب سے ان کے کزن صلاح الدین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بھی کاغذات نامزگی جمع کرادیئے ہیں، انہوں ںے اے این 30 پشاور سے کاغذات جمع کرائے ہیں، ان کے لیے انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے