شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس، ملزمہ کی حدتک فیصلہ محفوظ کرلیا28 دسمبر کو سنایا جائیگا

کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر) شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII) نے ملزمہ کی حدتک فیصلہ محفوظ کرلیا28 دسمبر کو سنایا جائیگا۔ہفتہ کوسیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII)کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، دوران سماعت شہید صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے کیس کے حوالے سے فریقین کے وکلاء نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII) کے سامنے اپنے حتمی دلائل دیئے جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII) نے ملزمہ کی حدتک فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی، 28دسمبر کو فیصلہ سنایاجائیگا، واضح رہے کہ ملزمہ مسماۃ رابعہ ولد جمال الدین کوہائیکورٹ سے بعداز گرفتاری ضمانت پر رہائی کے بعد ایک سال سے زائد تک روپوش اور مفرور رہنے کے بعد رواں سال دس اگست کو پولیس نے ضلع کچہری سے حراست میں لیاتھاجبکہ مقدمہ میں نامزد ملزمہ کا شوہر ا بھی تک مفرور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے