سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے، میر شعیب جان نوشیروانی

خاران (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سینئر رہنماء امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سابق وزیر فرزند خاران میر شعیب جان نوشیروانی نے کہا کہ سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے میں اور میرے والد محترم سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے اپنی دور میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا تھا اپنی عوام کی خدمت سے دلی سکون محسوس کرتا ہوں خاران عوام سے ووٹ کا نہیں خونی و خاک کا رشتہ ہے ان خیالات اظہار انہوں نے خاران کلی بڈو محمد حسن میں شمولیتی پروگرام سے خطاب میں کیا۔شمولیتی پروگرام سے کلی بڈو کبدانی کے معتبر حاجی محمد عارف کبدانی کے سربراہی میں میر امان اللہ کبدانی نے بی این پی مینگل سے مستعفیٰ ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ برادری کے ہمراہ شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق وزیر میر شعیب جان نوشیروانی نے نئے شمولیت کرنے والوں کو اپنے قافلے میں ویلکم کیا اس موقع پر میر امان اللہ کبدانی نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا فرزند خاران میر شعیب جان نوشیروانی کے ساتھ ہے جھوٹے منشور رکھنے والوں کو آزمانے کی چکر میں تاریخی غلطی کرچکے ہیں لیکن ابھی اپنے حقیقی نمائندے کو شناخت کرچکے ہیں انشاء اللہ عوامی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے خاران عوام پلٹ چکا ہے 2018 الیکشن کے غلطی سے خاران 50 سال پیچھے چلا گیا انشاء اللہ ابھی شعیب جان کے قیادت میں خاران میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کی خدمت کا موقع ملا گا اس دوران جنرل کونسلر ابوبکر کبدانی بھی موجود تھے۔

انکے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ میر محمود خان نوشیروانی،حاجی نور احمد ملازئی،میر جمال جان نوشیروانی،حاجی خدائے بخش بادینی،حاجی میر عبید اللہ خان نوشیروانی،حاجی عطاء اللہ ایجباڑی،محمد عارف چنال،نائب رحم اللہ،شاجی احمد شاہ،سابقہ چیئرمین علی محمد سیاپاد،میر مختیار احمد کبدانی،حاجی میر کبیر احمد نوشیروانی،میر عبدالسلام نوتیزئی،چیف اسلم شاہوانی،الیاس ایس کے،میر برھان نوشیروانی،میر سلال نوشیروانی،ماسٹر احسان کبدانی،جہانگیر سمالانی،بلاول نوشیروانی،میر فتح خان نوشیروانی،سعید احمد شاہوزئی ودیگر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے