بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر اب تک511 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے1387امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان سے قومی اسمبلی کی16 جنرل نشستوں پر اب تک511جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے1387امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، خواتین اور اقلتیوں کے لئے مخصوص نشستوں پر 151درخواستیں جمع کروا دی گئیں ۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان بھر میں 8 فروری کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے چوتھے روز بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جار ی رہا۔ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو 179کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی تعداد 511ہوگئی۔ترجمان کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر حصہ لینے کے لئے 501امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس کے بعد چار روز کے دوران صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی تعداد 1387ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کو قومی اسمبلی کی خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر 17، صوبائی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لئے 54کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جبکہ صوبائی اسمبلی میں اقلتیوں کی نشستوں کے لئے 28افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے مجموعی طور پر ایک روز میں 99جبکہ 4روز کے دوران 151امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں جنرل اور مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر اب تک 2049امیدوار کاغذات جمع کروا چکے ہیں جبکہ آج اتوار کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے