بلا ول بھٹو زرداری 8فروری کے انتخابات کے بعد وزیر اعظم منتخب ہوں گے،سر دار سر بلند خان جو گیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوراروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر جیالوں اور عوام کی بڑی تعداد میں موجود گی نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ بلو چستان میں اگلی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی بنائے گی، بلا ول بھٹو زرداری 8فروری کے انتخابات کے بعد وزیر اعظم منتخب ہوں گے جبکہ صوبے میں جیالا وزیر اعلیٰ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو روزاول سے عوام کے درمیان موجود ہے اور اسے عوامی پذیرائی حاصل ہے پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں عوام کی خدمت کی اور انکے مسائل کو حل کیا ہے آج بھی عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں انہیں معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو مہنگائی، بے روز گاری، معاشی بد حالی جیسے اہم مسائل کو حل کر نے کی استعدادرکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلو ع ہوگا وفا ق اورصوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی بلاول بھٹو زرداری ملک کی قیادت کریں گے جبکہ صوبے کا وزیر اعلیٰ بھی جیالا ہوگا۔