اورماڑہ، اسلام آباد واقعے کے خلاف طلبا و طالبات کی ریلی اور مظاہرے، خواتین سمیت عوامی سمندر سڑکوں پرنکل آیا

اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد واقعے کے خلاف اورماڑہ میں طلبا و طالبات کی جانب سے عظیم و شان ریلی کا انعقاد، آل پارٹیز کے اراکین، معتبر شخصیات اور خواتین سمیت عوامی سمندر سڑکوں پر نکل آیا۔ ریلی کے شرکا کی بلند نعروں سے پورا شہر ہی گونج اٹھا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف اورماڑہ میں طلبا و طالبات کی جانب سے عظیم و شان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ ریلی آل پارٹیز کے سیاسی شخصیات، باشعور نوجوانوں، علاقائی معززین و معتبرین اور خواتین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوامی ہجوم کے ساتھ لاپتہ بلوچوں کو بازیاب کرو کے بلند نعروں سے شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اورماڑہ بازار میں فٹبال چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گئی۔ احتجاجی مظاہرے سے سیاسی شخصیت خلیل مدنی، نور زمان بلوچ، مہیم عطا، تنویر ظہیر، بلال جی ایم اور آکل بلوچ جبکہ طالبات اور خواتین میں سے وحیدہ بلوچ، عابدہ بلوچ، الماس بلوچ، ثانیہ بلوچ اور سلمہ بلوچ نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد واقعے میں گرفتار تمام مظاہرین کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاہ ازیں تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے بھی صدائیں بلند کیں۔ طلبا و طالبات کی جانب سے منعقد کی گئی ریلی اور احتجاجی مظاہرے میں آل پارٹیز کے اراکین، انجمن تاجران اورماڑہ، علاقائی معززین و معتبرین اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے