اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین کا احتجاج جاری

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین کا احتجاج جاری ہے آج گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نےکہا کہ بلوچ بنیادی انسانی حقوق مانگ رہے ہیں، تشدد اور رکاوٹوں سے نفرتیں جنم لیتی ہیں۔

کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے مظاہرین پر درج مقدمات واپس لینے اور بلوچ طلبا کو ہراساں کرنےکا سلسلہ بند کرنےکا مطالبہ کیا اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ مظاہرین اپنے اردگرد نظر رکھیں،کسی کو حفاظتی حصار میں داخل نہ ہونے دیں۔

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کوئٹہ ،خضدار، حب، قلات، گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مزدور اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بلوچ نوجوانوں کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے