2013سے 2022 تک اپنے حلقے میں جو تر قیا تی کام کئے وہ عوام کیلئے باعث اطمینان ہیں،نصر اللہ خان زیرے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماء نصر اللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ 2013سے 2022 تک اپنے حلقے میں جو تر قیا تی کام کئے وہ عوام کے لئے باعث اطمینان ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی 45 میں اسکول، کالج، لائبریریز تعمیر کروائی ہیں 200سے زائد محلوں کو ٹرانسفارمر اور تمام سڑکوں کو پختہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی کار کر دگی سے مطمئن ہوں کیونکہ عوام نے جو امانت مجھے سونپی تھی اس میں کوئی خیانت نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے فلور پر بھی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے پانچ سال کی کار دگی سب کے سامنے عیاں ہیں امید ہے کہ عوام پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کوسپورٹ کریگی۔