کوہلو میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو میں بروز جمعہ بلوچ یکجہتی کی کال پر شہر میں قبائلی،سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہراہ اور شٹرڈاؤن ہڑتا ل کیا گیا جس کی سربراہی میں ملک گامن،مرزا غالب اور بہاول مری کررہے تھے احتجاجی ریلی بینک چوک سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پہنچ کرجلسے اختیار کر گئی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین کی اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے دوران گرفتاری اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ ملک میں پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ریاست کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے لاپتہ افراد کو رہا کرئے یا اگر ان میں کوئی قصور ہے تو ان کو فوری طور پر عدالتو ں میں پیش کرئے جہاں قصوروار کی صورت میں پھانسی پر لٹا دے مگر بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے جس سے صوبے کے عوام کے دلوں میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں خصوصی طور پر ایک پر امن احتجاج کے خواتین اور بچوں پر تشدد اور گرفتاریاں کرکے اسلام آباد پولیس نے پرامن احتجاج کو متنازعہ بنا کر ملک بھر میں انارکی پیدا کی ہے دیگر افراد کی طرح ان کو بھی اسلام آباد پریس کلب میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرنے کا اتنا حق ہے جتنا باقی لوگوں کو ہے اس لئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر بلوچستان سمیت ملک بھر کے لاپتہ افراد کے خصوصی اقدامات اٹھائے تاکہ ملک میں لاپتہ افراد کا سنگین مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے اگر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبران اور لاپتہ افراد کے لواحقین پر مزید مظالم کئے گئیں تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کرکے قومی شاہراہیں کئی دنوں تک بند کردینگے اور شہریوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینگے،شرکا کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر لاپتہ افراد کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے