پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل زیراستعمال لائے جائیں،ڈپٹی کمشنر سبی
سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی زیر صدارت میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران خان ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر رفیق ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی طارق شہباز تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل زیراستعمال لائے جائیں مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر انہیں پولیو کے قطرے پلوائیں پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر اپنی زمہ داری نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران خان نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم 8 جنوری سے 12 جنوری تک جاری رہے گی جس کے لیے جلد ہی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ ضلع سبی کی 25 یونین کونسلوں میں 219 موبائل 48 فکسڈ سینٹرز اور ٹرانزٹ پوائنٹس 22 بنائے گئے ہیں اس مرتبہ 45 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر سبی نے علماء کرام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبات میں پولیو کے حوالے سے شعور و اگاہی فراہم کریں تاکہ اس موزی مرض سے چھٹکارا ممکن ہو۔