صدرمملکت سے گورنر بلوچستان کی ملاقات،بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی ملاقات،صوبے کی مجموعی صورتحال، بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے کہا کہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیے، پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے پولیس کو حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے تھا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر زوردیا۔