بی این پی اور جمعیت کے درمیان خضدار کی حد تک 2018 والا معاہدہ برقرارہے،سرداراخترمینگل،مولاناقمر الدین
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل اورمولانا قمر الدین نے کہاہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے درمیان خضدار کی حد تک 2018 والا معاہدہ برقرارہے،سرداراخترمینگل،میریونس عزیز زہری،غلام سرور موسیانی حلقہ این اے256،حلقہ پی بی 18,19 اور20پر جمعیت وبی این پی کے مشترکہ امیدوارہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خضدار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزبلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علمااسلام کے اتحادسے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس سلسلے میں خضدار میں 2018 الیکشن والا بی این پی اور جے یوآئی کا فارمولا برقرار ہے،الیکشن 2024 کے لئے جے یوآئی خضدار نے بی این پی سے اتحاد کا اعلان کرتے ہیں میریونس عزیز زہری پی بی 19 اور غلام سرور موسیانی پی بی 18 سے جے یوآئی اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔ سردار اختر مینگل این اے 256 اور پی بی 20 سے جے یوآئی و بی این پی کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔2018 کے الیکشن میں بھی جے یوآئی اور بلوچستان نیشل پارٹی کے درمیان اتحاد ہوا۔دونوں پارٹی 2018 میں بعینہ اسطرح کے اتحاد سے ایک قومی جبکہ دوصوبائی کی سیٹ لے جانے میں کامیاب رہے۔