اسلام آباد لانگ مارچ کے شرکا پر مبینہ کریک ڈاؤن کیخلاف گوادر میں بوٹ ریلی نکالی گئی
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکا پر مبینہ پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف گوادر میں مقامی ماہی گیروں نے کشتیوں پر احتجاجی ریلی نکالی۔
حق دو تحریک کی جانب سے اسلام آباد واقعے کے خلاف گوادر کے سمندر میں بوٹ ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت سربراہ حق دو تحریک مولاناہدایت الرحمان نے کی۔ بوٹ ریلی میں مقامی ماہی گیروں نے کشتیوں کے ہمراہ شرکت کی۔
بوٹ ریلی کے شرکا نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے لوگو ں پر ہوئے کریک ڈاؤن کی مذمت کی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ریلی کے شرکا نے گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ بھی منایا۔بوٹ ریلی کے شرکا نے ٹرالر مافیا کے تدارک کا مطالبہ بھی کیا۔