ہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا، بلاول بھٹو زرداری

حیدرآباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے، ملک میں نفرت کا بخار توڑنا ہوگا، اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جان لیں اتحاد میں ہی جیت ہے تو یہ قوتیں ہار جائیں گی، ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کو اونر شپ دیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، سندھ میں انتہا پسندی کو ایک حد تک روکا گیا ہے اس کی وجہ یہاں کی ثقافت کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں یہ صلاحیت ہے کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں، ہم نے مل کر محنت کرکے اس ملک کی سمت کو تبدیل کرنا ہے،اگر ایسا نہیں کیا تو ہمارے نوجوان پھر کرائم اور منشیات کا شکار رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے