منظورخان کاکڑ نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پی بی 39 کوئٹہ سے کا غذات نامزدگی جمع کروادئیے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکر ٹری سینیٹر منظورخان کاکڑ نے 8فرور ی ہو نے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پی بی 39کوئٹہ سے کا غذات نامزدگی جمع کروادئیے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سینیٹر منظورخان کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ ملک میں صاف و شفا ف انتخابات کروائیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جو ساتھی بلو چستان عوامی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہمیں انکے جانا کا دکھ ضرورہوا لیکن ہم نے پھر بھی بلو چستان عوام کو بچایا ہے، بلو چستان عوامی پارٹی کو اگر ایک مر تبہ پھر موقع ملا توصوبے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چند لوگوں کا خواب تھا کہ بلو چستان عوامی پارٹی ٹوٹ جائیگی لیکن انتخابات کے بعد ایک مر تبہ پھر بلو چستان عوامی پارٹی ابھر کے سامنے آئے گی۔