عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ، 5067 پولنگ اسٹیشن میں سے 2038 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیا ہے، اعجاز انور چوہان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں،صوبے کے 5067 پولنگ اسٹیشن میں سے 2038 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا،انتہائی حساس قرار دئیے گئے پولنگ اسٹیشز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں گے جبکہ پولیس کے علاوہ دیگر فورسز بھی تعینات کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے درخواست کی جارہی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے بتایا کہ بلوچستان میں صاف شفاف اور پرامن انتخابات کرائیں گے یہاں امن وامان کی صورتحال دوسرے صوبوں کے مقابلے میں مختلف ہے صوبے کے حساس علاقوں پر توجہ زیادہ دی جائے گی۔اعجاز انور چوہان نے بتایا کہ بلوچستان میں 5067 پولنگ اسٹیشن اور15ہزار پولنگ بوتھ ہوں گے، 2038پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں،ان پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔اعجاز انور چوہان نے بتایا کہ بلوچستان میں پولیس اہلکاروں کی کمی ہے دیگر فورسز کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن سے درخواست کی جارہی ہے، الیکشن کے حوالے سے سیکورٹی پلان پر بھی کام چل رہا ہے۔الیکشن کمشنر بلوچستان نے بتایا کہ الیکشن میٹریل تیارکراکے تمام اضلاع میں پہنچا دیا ہے،صرف بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور تھوڑیسے سامان کی تیاری باقی رہ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے