سابق وزرا و ارکان اسمبلی کے زیر استعمال گاڑیوں کی ریکوری کیلئے عدالت میں درخواست دائر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے سابق وزرا و ارکان اسمبلی کے زیر استعمال گاڑیوں کی ریکوری کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ گزشتہ روز سینئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کے بعد سابق وزرا مشیر و پارلیمانی سیکرٹریز کے علاوہ ارکان اسمبلی اب بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے مذکورہ گاڑیاں ریکور کی جائیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔