تعلیم سمیت زندگی کا ہر شعبہ جدید ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا ہے،وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹی آف گوادر میں پرائم منسٹر سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خاص وائس چانسلر یونورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر تھے۔ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہونہار طلبا اور طالبات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹر کے اس سکیم کے تحت فراہم کردہ لیپ ٹاپ سے طلبا کو اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مواقع میسرہوگا ۔انھوں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کے اس دور جدید میں ہمارے طلبا ٹیکنالوجی کے زیور سے آراستہ ہوکر بلوچستان کو ترقی کے خطوط پر استوار کرسکتے ہیں دور جدید میں تعلیم سمیت زندگی کا ہر شعبہ جدید ٹیکنالوجی سے مربوط ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان دور جدید کے ہم آہنگ اصولوں کو اپنائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی شہیک علی، پی ایس او ٹو وائس چانسلر رحمت اللہ بلوچ کیعلاوہ فکلیٹی ممبران اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے