بلوچستان عوامی پارٹی کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کردیا۔ جمعرات کو بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے تین دن کا وقت دیاگیا بلوچستان کے حلقے رقبے کے لحا ظ سے باقی صوبوں سے مختلف ہیں کاغذات نامزدگی کے ساتھ اضافی دستاویز بھی جمع کرانا ہوتی ہیں اضافی دستاویز کی حصول اور دوردراز علاقوں کے باعث 3دن کا وقت کم ہے۔بی اے پی کامطالبہ ہے کہ پولنگ کی تاریخ تبدیل کئے بغیر کاغذات نامزدگی میں 2روزہ توسیع کی جائے۔