چمن پولیو کی ٹیم پر حملہ،لیویز انچارج زخمی، ہسپتال منتقل

چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن میں پولیو مہم جاری ہے محمود آباد 1 کے علاقے میں پولیو ٹیم پر علاقے کے چند افراد نے پولیو ٹیم پر مکوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس میں لیویز انچارج محمود شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا اور حملہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مذید تفتیش شروع کر دی واضح رہے پچلے دو ماہ سے ون ڈاکومنٹ پاسپورٹ کی نفاذ کے خلاف بارڈر شاہراہ پر ہڑتال و دھرنا جاری ہے اور دھرنا کمیٹی نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے پیش نظر اہل علاقہ نے محمود آباد 1 کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا ملزمان کی گرفتاری اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے